خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی میں یکم صفر کو عرسِ حضرت وارث علی شاہؒ کے سلسلے میں روحانی محفل

مجلس فیضانِ وارث علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ دیوا شریف یو پی خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی عادل آباد

عادل آباد۔15/جولائی(تلنگانہ وائس)

منتظمینِ خانقاہِ محمدی

اجمیری نصرتی کی اطلاع کے مطابق یکم صفر المظفر بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب مجلس فیضانِ اولیاء بنسبت عرس مبارک حضرت سیدنا وارث علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ دیوا شریف یو پی منعقد ہوگا۔ نظام العمل کے مطابق بعد نمازِ مغرب قرآن خوانی ہوگی، بعد ازاں نعت و منقبتوں کے فیضانِ وارث علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ پر بصیرت افروز خطاب ہوگا نیز آپ کی مستعملہ دستارِ مبارک جو کہ خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی کو حاصل ہوئی ہے کی زیارت کروائی جائے گی۔

Advertising

بعد نمازِ عشاء لنگرِ عام ہوگا۔ بروزِ محشر اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ بندوں کی سفارش کو قبول فرماتا ہے اور اولیاء اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں میں سے ہوتے ہیں، اس لیے ان سے نسبت و محبت دنیا میں ایمان کی حفاظت اور عقبیٰ میں نجات کا ذریعہ ہے۔

Advertising

اسی مقصد کے تحت خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی میں اولیاء کے اعراس کے مواقع پر ان کی نسبت کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان سے نسبت و تعلق مضبوط ہو اور ہمارے لیے دنیا و عقبیٰ میں مفید ہو۔

Advertising

اس لیے اپنی نسبت و محبت کے ثبوت کے لیے اس پرنور محفل میں مع مستورات و دوست احباب شرکت فرمائیں، مستورات کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا۔