ضلع کلکٹر راجرشی شاہ کو (TRESA) کے نو منتخب عہدیداران کی تہنیت

عادل آباد۔21/جولائی(تلنگانہ وائس)

تلنگانہ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن (TRESA) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران نے منگل کے روز ضلع کلکٹر راجرشی شاہ سے ان کے کیمپ دفتر میں ملاقات کی۔

Advertising

اس موقع پر تنظیم کی نو منتخب صدر ایل راجیشوری اور جنرل سیکریٹری بی کارتک کی قیادت میں وفد نے ضلع کلکٹر کو گلدستہ اور پودا پیش کرتے ہوئے شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی۔

Advertising

اس تقریب میں اسوسی ایٹ صدور این ولاس، سدی عظیم، خازن ایس ارونا، نائب صدور راتھوڈ دتّو سنگھ، کے سائی رام، ایم کویتا رانی، ایم ڈی اطہرالدین، آرگنائزنگ سیکریٹریز ابھینو یادو، ایم سومیہ سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔