رمس اسپتال میں طبی سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں گی . کلکٹر راجرشی شاہ
عادل آباد، 21/ جولائی( تلنگانہ وائس نیوز) ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا ہے کہ رمس (RIMS) اسپتال میں مریضوں کو مزید بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

منگل کے روز رمس اسپتال میں ڈائریکٹر کے چیمبر میں مختلف شعبوں کے سربراہان کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ اسپتال کی ترقیاتی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق مختلف شعبوں کے لیے درکار ہنگامی طبی آلات کی حتمی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور جلد ہی ان کی خریداری عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، گائناکولوجی، یورولوجی، ای این ٹی، اینستھیزیا، آرتھوپیڈکس، ڈینٹل، آپتھالمولوجی، سائیکیاٹری، کیژولٹی اور ڈائیلاسس سمیت مختلف شعبوں کے لیے ضروری طبی آلات فراہم کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو جدید طبی سہولیات میسر آسکیں۔
Advertising

اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر (بلدیاتی ادارے) راجیشور، رمس ڈائریکٹر ڈاکٹر راتھوڑ جئے سنگھ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر دیپک پشکر، مختلف شعبوں کے سربراہان اور اسپتال کا عملہ شریک تھا۔
Advertising


