گورنمنٹ ڈگری کالج آرٹس اینڈ کامرس، عادل آباد
تعلیمی سال 2026–27 کے لیے گیسٹ لیکچررز کی بھرتی کا نوٹیفکیشن
عادل آباد۔21/جولائی(تلنگانہ وائس)
گورنمنٹ ڈگری کالج آرٹس اینڈ کامرس، عادل آباد کی پرنسپل ڈاکٹر عتیق بیگم نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ تعلیمی سال 2026–27 کے لیے مختلف مضامین میں تدریس انجام دینے کے لیے اہل امیدواروں سے گیسٹ لیکچرر کے عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
پرنسپل کے مطابق مختلف مضامین میں خالی آسامیوں کی تعداد درج ذیل ہے:
عربی – 1
کامرس (تلگو/انگلش میڈیم) – 2
کمپیوٹر اپلیکیشنز (تلگو/انگلش میڈیم) – 2
انگلش – 1
ہندی – 1
ہسٹری (تلگو/انگلش میڈیم) – 2
پولیٹیکل سائنس (تلگو/انگلش میڈیم) – 2
پبلک ایڈمنسٹریشن (تلگو/انگلش میڈیم) – 1
تلگو – 2
اردو – 1
اکنامکس (اردو میڈیم) – 1
اہلیت: متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویشن (PG) میں کم از کم 55% نمبر حاصل کیے ہوں۔ ایس سی/ایس ٹی امیدواروں کے لیے 50% نمبر کافی ہوں گے۔ Ph.D، NET یا SLET رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ: اہل امیدوار 24 جولائی 2026 شام 4:30 بجے تک کالج کے دفتر میں دفتری اوقات کے دوران متعلقہ اسناد کی گیزیٹڈ آفیسر سے تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں جمع کرائیں۔
سرٹیفکیٹ ویریفکیشن: سرٹیفکیٹ ویریفکیشن پیر، 27 جولائی 2026 صبح 10:00 بجے گورنمنٹ سائنس ڈگری کالج، عادل آباد میں ہوگی۔ تمام امیدوار اپنے اصل (Original) سرٹیفکیٹس کے ساتھ لازماً حاضر ہوں۔
پرنسپل نے مزید بتایا کہ امیدواروں کی حتمی تقرری کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔
Advertising

مزید معلومات کے لیے:
گورنمنٹ ڈگری کالج آرٹس اینڈ کامرس، عادل آباد کے دفتر سے رابطہ کریں۔
Advertising


