عادل آباد: سماجی کارکن ایم مونیش ریڈی کی تعزیتی ملاقاتیں، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد
عادل آباد۔21/جولائی(تلنگانہ وائس)
عادل آباد شہر کے رام پور علاقہ سے تعلق رکھنے والی مرحومہ میداپو شلپا کے انتقال پر سماجی کارکن ایم مونیش ریڈی نے ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور مالی امداد فراہم کی۔

اسی سلسلے میں مونیش ریڈی نے حال ہی میں انتقال کر جانے والے موالہ منڈل کے بھٹی ساورگام گاؤں کے رہنے والے درشنالا وجئے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، جبکہ دبّہ گوڑہ کے مرحوم چنتلا دیونا کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں بھی مالی تعاون فراہم کیا۔
Advertising

اس موقع پر رَوی ریڈی، نرسنگ یادو، سریندر ریڈی، آشنا یادو، پرساد چاری، سائی کرن ریڈی اور دیگر موجود تھے۔
Advertising


