چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کا عادل آباد دورہ ۔ ضلع کلکٹر نے کیا خیر مقدم
ایس آئی آر، پولنگ مراکز اور ای وی ایم کی سکیورٹی پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
عادل آباد، 9/ستمبر(تلنگانہ وائس) تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) سی۔ سدرشن ریڈی نے عادل آباد کا دورہ کیا۔ ضلع کے مقامی پین گنگا بھون پہنچنے پر ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورۂ عادل آباد کے موقع پر چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ انتخابی امور سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں، ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے عمل، پولنگ مراکز کے قیام و انتظامات، ای وی ایم مشینوں کی حفاظت اور دیگر انتخابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
Advertising

انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے انتخابی عمل کو شفاف اور مؤثر انداز میں انجام دینے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
Advertising

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر راجیشور کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے۔
Advertising


