پاکیزہ حج و عمرہ ٹورز کا پہلا عمرہ قافلہ 20 جون کو روانہ ہوگا عازمینِ عمرہ کے لئے معیاری خدمات اور بہترین انتظامات کی فراہمی  ۔ محبوب خان

پاکیزہ حج و عمرہ ٹورز کا پہلا عمرہ قافلہ 20 جون کو روانہ ہوگا

عازمینِ عمرہ کے لئے معیاری خدمات اور بہترین انتظامات کی فراہمی  ۔ محبوب خان

عادل آباد، 16 /جون (ڈیسک/ تلنگانہ وائس)

عادل آباد کے قدیم، معتبر اور عوامی اعتماد کے حامل ادارے پاکیزہ حج و عمرہ ٹورز کی جانب سے رواں سال کا پہلا عمرہ قافلہ 20 جون کو روانہ کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے بعد ہر ہفتے ایک عمرہ قافلہ روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ادارے کے ذمہ دار، روزنامہ سیاست کے نمائندہ اور عمرہ خدمات کے شعبے میں طویل تجربہ رکھنے والے محترم محبوب خان نے ’’تلنگانہ وائس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کی جانب سے عازمینِ عمرہ کو بہترین سہولیات، معیاری رہائش، براہِ راست فضائی سفر اور مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے روحانی سفر کو اطمینان اور یکسوئی کے ساتھ انجام دے سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر قافلے کے عازمین کو ایک ہی سفر میں پانچ عمرے ادا کروائے جائیں گے، جبکہ تجربہ کار معلم کی نگرانی میں عمرہ کے تمام ارکان و مناسک ادا کروائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عازمین کو طائف، صلح حدیبیہ اور دیگر تاریخی و مقدس مقامات کی زیارت کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔

محبوب خان نے مزید کہا کہ قافلہ حیدرآباد سے جدہ تک براہِ راست پرواز کے ذریعے روانہ ہوگا، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آرام دہ اور معیاری ہوٹلوں میں قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا نصب العین "عبادت آپ کی، خدمت ہماری” ہے اور اسی جذبے کے تحت عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محدود نشستوں کے باعث خواہشمند حضرات  جلد از جلد اپنی بکنگ مکمل کرائیں تاکہ اس بابرکت سفر میں شامل ہونے کا موقع حاصل کر سکیں۔

محبوب خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر اور روضۂ رسول ﷺ کی حاضری ہر مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی سعادت ہے، اور پاکیزہ حج و عمرہ ٹورز گزشتہ کئی برسوں سے اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ عازمینِ عمرہ کی رہنمائی اور خدمت انجام دے رہا ہے۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔Advertisment

مزید معلومات اور بکنگ کے لیے ادارے کے دفتر، نزد ریلوے گیٹ، عادل آباد، یا موبائل نمبر 9154340500 اور 9440872736 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔