مسجد انوارِ مصطفیٰ، خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی میں جلسہ فیضانِ اولیاء و عرس مبارک حضرت زندہ شاہ مدارؒ یکم نومبر کو

جلسہ فیضانِ اولیاء و عرس مبارک حضرت زندہ شاہ مدارؒ یکم نومبر کو

عادل آباد۔30/اکتوبر(تلنگانہ وائس)حضرت سید شاہ نصرت علی قادری چشتی صابری جامع سلاسل کی اطلاع کے مطابق یکم نومبر بروز اتوار بعد نمازِ مغرب مسجد انوارِ مصطفیٰ، خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی میں جلسہ فیضانِ اولیاء، بِنسبت عرس مبارک حضرت سید بدرالدین شاہ المعروف زندہ شاہ مدار رحمۃ اللہ علیہ، مکھن پور، اتر پردیش منعقد ہوگا۔

Advertising

حضرت سید زندہ شاہ مدار رحمۃ اللہ علیہ کا شمار متقدمین اولیائے کرام میں ہوتا ہے۔ آپ کی ولادت 242 ہجری میں ملکِ شام میں ہوئی۔ روایت کے مطابق آپ نے 596 سال کی طویل عمر پائی۔ آپ کی نسبت سے سلسلۂ مداریہ جاری ہوا، جس کا فیض آج بھی پاک و ہند میں جاری ہے۔

 

پروگرام کے مطابق بعد نمازِ مغرب قرآن خوانی ہوگی، جس کے بعد نعت و منقبت اور فیضانِ اولیاء کے موضوع پر بصیرت افروز خطاب کیا جائے گا۔ بعد نمازِ عشاء لنگر کا اہتمام رہے گا۔

 

منتظمین کے مطابق اولیائے کرام کا تذکرہ باعثِ تسکینِ قلب اور اصلاحِ نفس کا ذریعہ ہے۔ اس سے ایمان کی حفاظت اور نیک اعمال کی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ اسی مناسبت سے تمام مستورات، دوست احباب اور عقیدت مندوں سے اس بابرکت محفل میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔