سابق میونسپل وائس چیئرمین محمد ظہیر رمضانی کی سالگرہ سادگی اور وقار کے ساتھ منائی گئی
دوستوں، رشتہ داروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد
کیک کاٹ کر تہنیت، شال پوشی کے ذریعہ نیک تمناؤں کا اظہار
عادل آباد، 6/ جون (تلنگانہ وائس)
عادل آباد کے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سابق میونسپل وائس چیئرمین محمد ظہیر رمضانی کی سالگرہ 4 جون 2026 کو دوست و احباب، رشتہ داروں اور چاہنے والوں کی جانب سے سادگی مگر پُروقار انداز میں منائی گئی۔
اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے محمد ظہیر رمضانی کو کیک کھلا کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، خوشحالی اور درازیٔ عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

محمد ظہیر رمضانی نے اس موقع پر مبارکباد پیش کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی محبتوں اور نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا۔

تقریب میں کانگریس ٹاؤن صدر خضر پاشاہ، عبدالوسیم، سید شوکت علی، ابھیشیک ریڈی، بی انیل کمار، ندیم شاہ، شیخ سراج، شہباز، ارباز خان، شیخ اسماعیل، عمران رمضانی، ایم اے جاوید، سمیر رمضانی، جمشید، عرفان رمضانی، بی آر ایس لیڈر تنویر احمد خان، عارف رمضانی، محمد رمضانی، سید فیضان الدین، مبین، محمد عرفان، شیخ شہباز، کلیم، عمران، نواز خان، اسرار یافعی، سمیر، شاہزیب، سلمان بٹ، عبدالعزیز، ابرار اور دیگر احباب نے شرکت کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس
سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی
Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

