سابق وزیر جوگورامنا کی سالگرہ پر عطاء اللہ خان کی دلی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

سابق وزیر جوگورامنا کی سالگرہ پر عطاء اللہ خان کی دلی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

عادل آباد، 3/ جولائی (تلنگانہ وائس – بزنس ڈیسک)

عادل آباد کے سینئر بی آر ایس لیڈر عطاء اللہ خان نے سابق وزیر جوگورامنا کو ان کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ جوگورامنا ایک ہمدرد، عوام دوست اور مخلص رہنما ہیں جنہوں نے عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنی ترجیح بنایا۔

عطاء اللہ خان نے سابق وزیر جوگورامنا کی صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر، خوشحالی اور مزید عوامی خدمت اور مستقبل میں بھی عوام کی رہنمائی اور خدمت کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوگورامنا کی عوامی خدمات، سادگی اور ملنسار شخصیت انہیں ہر طبقے میں مقبول بناتی ہے، اور ان کی قیادت نوجوانوں کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے سالگرہ کے اس پُرمسرت موقع پر ایک بار پھر جوگورامنا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔