"تلنگانہ وائس” اردو صحافت میں ایک خوش آئند اضافہ ۔ سابق رکن ریاستی اقلیتی کمیشن تلنگانہ محمد اطہر اللہ

اردو صحافت میں ایک خوش آئند اضافہ: محمد اطہر اللہ

عادل آباد۔ 7/جون (تلنگانہ وائس)

عادل آباد سے اردو و انگلش نیوز ویب پورٹل "تلنگانہ وائس” کا آغاز انتہائی خوش آئند اور قابلِ فخر اقدام ہے۔ یہ بات سابق رکن ریاستی اقلیتی کمیشن تلنگانہ محمد اطہر اللہ نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہی۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوامی مسائل، سماجی حقائق اور عوامی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت کی اشد ضرورت ہے۔ "تلنگانہ وائس” کا قیام اردو صحافت کے میدان میں ایک مثبت اور قابلِ ستائش قدم ہے جو عوام تک بروقت اور مستند خبریں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

محمد اطہر اللہ نے صحافی حافظ خضر احمد یافعی اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ویب پورٹل صحافتی اصولوں، دیانتداری اور غیر جانبداری کو برقرار رکھتے ہوئے تلنگانہ بھر میں عوامی مسائل اور عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی کرے گا۔

انہوں نے "تلنگانہ وائس” کی کامیابی، ترقی اور عوامی مقبولیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس

سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی

Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People