کمرم بھیم آصف آباد ضلع ٹی یو ڈبلیو جے ایف کمیٹی تشکیل، ماجد اقبال صدر اور نصیر احمد خان جنرل سیکریٹری مقرر

کومرم بھیم آصف آباد ضلع ٹی یو ڈبلیو جے ایف کمیٹی تشکیل، ماجد اقبال صدر اور نصیر احمد خان جنرل سیکریٹری مقرر

آصف آباد، 17 ستمبر(تلنگانہ وائس) کمرم بھیم آصف آباد ضلع تلنگانہ اردو  ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یو ڈبلیو جے ایف) کی نئی ضلع کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔ جمعرات کو حیدرآباد کے گن فاؤنڈری میں واقع میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ریاستی کمیٹی کی نگرانی میں ضلع کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ریاستی صدر ایم۔اے۔ ماجد، ریاستی نائب صدر ایم۔اے۔کے۔ فیصل اور ریاستی جنرل سیکریٹری غوث محی الدین کی موجودگی میں ماجد اقبال کو ضلع صدر، نصیر احمد خان کو جنرل سیکریٹری اور سید شوکت علی کو ضلع نائب صدر مقرر کیا گیا۔

Advertising

اس موقع پر ریاستی قیادت نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر انداز میں کام کرنے کی ہدایت دی۔

Advertising

تقریب میں سینئر صحافی مفخم احمد، وسیع خان کے علاوہ ضلع کے متعدد صحافیوں نے شرکت کی۔

Advertising