عادل آباد ٹاؤن کانگریس کمیٹی تشکیل، ڈاکٹر عادل جنرل سیکریٹری مقرر

سنگٹھن سرجن ابھیان کے تحت نئی کمیٹی تشکیل، خضر پاشاہ کے مشورے اور DCC صدر کی منظوری سے تقررات عمل میں آئے۔
عادل آباد، 17/ ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) کانگریس پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو زمینی سطح پر مزید فعال بنانے کے مقصد سے ’’سنگٹھن سرجن ابھیان‘‘ کے تحت عادل آباد ٹاؤن کانگریس کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ تقررات عادل آباد ٹاؤن کانگریس کمیٹی کے صدر خضر پاشاہ کے مشورے اور ضلع کانگریس کمیٹی (DCC) کے صدر کی منظوری کے بعد عمل میں آئے ہیں۔
Advertising

نو تشکیل شدہ کمیٹی میں نائب صدور، جنرل سیکریٹریز سمیت مختلف عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں ڈاکٹر عادل کو جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عادل کی تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی میں انجام دی جانے والی خدمات کے پیش نظر انہیں یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔
Advertising

تقرری سے متعلق باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عادل کو جنرل سیکریٹری مقرر کیے جانے پر ان کے دوست احباب، پارٹی کارکنان اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
Advertising


