بی آر ایس کو الوداع، کندولا چانکیا بی جے پی میں شامل ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر بی آر ایس کے کونسلر امیدوار سمیت کئی افراد کی بی جے پی میں شمولیت ۔ پائل شنکر

بی آر ایس کو الوداع، کندولا چانکیا بی جے پی میں شامل

ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر بی آر ایس کے کونسلر امیدوار سمیت کئی افراد کی بی جے پی میں شمولیت ۔ پائل شنکر

عادل آباد۔4/ستمبر(تلنگانہ وائس) عادل آباد شہر میں بی آر ایس سے وابستہ کندولا چانکیا منی کنٹھا سمیت کئی افراد نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ رکن اسمبلی پائل شنکر نے پارٹی کا کھنڈوا پہناکر نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی پائل شنکر نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران عادل آباد حلقہ میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ محکموں کے تعاون سے شہر کے اہم مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ عادل آباد ضلع کے لیے ایئرپورٹ کے قیام کی سمت میں پیش رفت اور شہر میں جاری مختلف ترقیاتی سرگرمیوں سے متاثر ہوکر نوجوان اور مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد بی جے پی کی جانب راغب ہورہے ہیں۔

Advertising

پائل شنکر نے کہا کہ بی جے پی کی ترجیح عادل آباد کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertising

بی جے پی میں شامل ہونے والے افراد نے پارٹی قیادت اور رکن اسمبلی پائل شنکر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ترقی کی جانب عادل آباد…

بی جے پی کی جانب نوجوان…