ماحول کے تحفظ کے لیے مٹی اور بیج سے تیار گنیش کی مورتیوں کی حوصلہ افزائی ۔ سابق زیڈ پی ٹی سی چارولتا کی ایس پی سے ملاقات
عادل آباد، 4 ستمبر (تلنگانہ وائس) ماحول کے تحفظ کے مقصد سے سابق رکن راجیہ سبھا سنتوش راؤ کی جانب سے شروع کیے گئے گرین چیلنج کے تحت مٹی اور بیج سے تیار گنیش کی مورتیوں کی تقسیم کا پروگرام جاری ہے۔
اسی سلسلے میں آج عادل آباد ضلع کے ایس پی اکھیل مہاجن سے اوٹنور کی سابق زیڈ پی ٹی سی چارولتا نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مٹی اور بیج سے تیار گنیش کی مورتی پیش کی ۔ اس موقع پر ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول دوست گنیش کی مورتیوں کی پوجا کرتے ہوئے قدرتی ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔
Advertising

مٹی سے تیار گنیش کی مورتیوں سے آبی آلودگی کو کم کرنے اور بیج والی مورتیوں کے ذریعے سبزہ فروغ دینے کا پیغام دیا گیا۔ پروگرام کے منتظمین نے کہا کہ مذہبی عقیدت کے ساتھ ماحولیات کا تحفظ بھی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’’ہماری عقیدت قدرت پر بوجھ نہ بنے، بلکہ ہمارا تہوار ماحول کے لیے بھی خوشی کا سبب بنے‘‘ کے جذبے کے ساتھ ماحول دوست گنیش کی مورتیوں کا استعمال کریں۔
Advertising


