عادل آباد میں مدرسہ فیضِ حفصہ للبنات ٹرسٹ کا افتتاح، 8 جولائی کو عظیم الشان اصلاحی و تعلیمی جلسہ منعقد ہوگا
عادل آباد۔7/جولائی(تلنگانہ وائس)مدرسہ فیضِ حفصہ للبنات ٹرسٹ، عادل آباد کے زیرِ اہتمام 8 جولائی 2026، بروز چہارشنبہ صبح 10 بجے تا ظہر، نزد واٹر ٹینک، کمہار واڑہ، شانتی نگر، عادل آباد میں مدرسہ فیضِ حفصہ للبنات ٹرسٹ کے افتتاح کے موقع پر ایک عظیم الشان دینی و اصلاحی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جلسے کا موضوع "موجودہ دور میں مدارسِ دینیہ کی اہمیت و ضرورت” رکھا گیا ہے، جبکہ یہ تقریب ام المؤمنین حضرت حفصہؓ کی نسبت سے منعقد ہوگی۔

جلسہ کی نگرانی صدر مدرسہ فیضِ حفصہ للبنات ٹرسٹ مجیب بن سالم صران کریں گے، جبکہ صدارت معروف مفسرِ قرآن، ہمدردِ قوم و ملت حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب فرمائیں گے، جو مدرسہ کے سرپرست، صفا بیت المال انڈیا کے صدر اور منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے بانی و محرک بھی ہیں۔

جلسہ کی قیادت حضرت الحاج حافظ محمد منظور احمد، صدر تنظیم الائمہ و المؤذنین، عادل آباد کریں گے۔ خصوصی مہمانان میں حضرت مولانا طالب علی خان محمدی (عربک لیکچرر، ایس آر کالج، نظام آباد) اور حضرت مولانا سید رضوان اسعدی (صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن تلنگانہ و صدر تعلیم المسلمین ٹرسٹ) شامل ہوں گے۔

تقریب کی نظامت مولانا سید مبشر احمد رشیدی ناظم مدرسہ حفصہ للبنات و صدر صفابیت المال شاخ عادل آباد انجام دیں گے، جبکہ خطبۂ استقبالیہ حافظ شیخ بشیر احمد نائب ناظم مدرسہ فیضِ حفصہ للبنات پیش کریں گے۔ استقبالیہ کمیٹی میں ڈاکٹر اعظم علی خان، حافظ عبدالعزیز، حافظ شیخ کاظم مصباحی، حافظ امجد خان، حافظ شیخ نذیر احمد، جناب عبدالصمد مبلغ، جناب عبدالحمید اور جناب احمد اللہ خان شامل ہیں۔
Advertisment

فیضِ حفصہ للبنات ٹرسٹ کے تمام ٹرسٹیز اور اراکین نے عامتہ المسلمین سے مؤدبانہ اپیل کی ہے کہ اس بابرکت اور پُرنور اجلاس میں شرکت کرکے دینی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول نظم بھی کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے 9703353117 اور 9912760345 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

