اردو و انگریزی کی نئی ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ ۔ "تلنگانہ وائس کا باضابطہ آغاز

 

عادل آباد۔ 5/ جون(تلنگانہ وائس)

 

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس

سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی

Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

الحمدللہ

اعلانِ آغاز

ڈیجیٹل میڈیا و سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور جدید تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، صحافتی خدمات کو مزید مؤثر اور وسیع پیمانے پر عوام تک پہنچانے کے عزم کے ساتھ، آپ تمام احباب کے تعاون و حمایت سے "تلنگانہ وائس (Telangana Voice)” کے نام سے ایک نئی نیوز ویب سائٹ کا باضابطہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

یہ ویب سائٹ اردو اور انگریزی دو زبانوں پر مشتمل ہوگی، جہاں عوامی مسائل، تازہ ترین خبریں، تجزیاتی مضامین، مذہبی، سماجی، تعلیمی، کھیل، سیاسی اور دیگر اہم موضوعات کو ترجیحی بنیادوں پر پیش کیا جائے گا۔

ہمارا مقصد معیاری، مستند اور بروقت معلومات ہزاروں لاکھوں قارئین تک پہنچانا اور عوامی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔

اس نیوز ویب سائٹ کے ذریعہ خبروں اور معلومات کی وسیع تر تشہیر کے لئے تجارتی اداروں، کاروباری شخصیات، مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد، خانگی اسکولس و کالجس، دکانداروں، صنعت کاروں، سیاسی جماعتوں اور دیگر اداروں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ اشتہارات کے ذریعہ آپ نہ صرف اپنے اداروں اور خدمات کو ہزاروں لاکھوں افراد تک پہنچا سکتے ہیں بلکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خصوصاً نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اسکولس اور کالجس اپنی داخلہ مہمات اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے اشتہارات کے ذریعہ ہماری معاونت فرما سکتے ہیں۔

اسی طرح سیاسی قائدین، سماجی تنظیمیں اور عوامی نمائندگان بھی اپنے پیغامات اور سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے اس پلیٹ فارم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

ضلع عادل آباد سمیت تمام قارئین، معزز شہریوں اور احباب سے گزارش ہے کہ اپنے قیمتی مشوروں، تجاویز اور تعاون سے ہمیں نوازیں تاکہ "تلنگانہ وائس” کو عوام کی حقیقی آواز بنایا جا سکے۔

آپ کا تعاون ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس آغاز پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور ساتھ ہی میں اپنے والدین، اہلیہ، بہن، بھائیوں، بہنوئی حضرات، رشتہ دار، دوست و احباب، علماء و حفاظ، سماجی و سیاسی قائدین، صحافیوں، مساجد انتظامیہ، تمام مسالک و تنظیموں، جماعتوں سے وابستہ احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں

شکریہ
تلنگانہ وائس ٹیم
Telangana, Voice Team
Whatsapp
8919329620

#Telanganavoice

#Urdunews

#adilabad