تلنگانہ وائس کا آغاز اردو صحافت کے لیے خوش آئند قدم – حافظ محمد منظور احمد

عادل آباد۔ 5/جون (تلنگانہ وائس)

"تلنگانہ وائس” ویب سائٹ کے آغاز پر صحافی خضر احمد یافعی، ان کی پوری ٹیم اور معاونین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ موجودہ ڈیجیٹل دور میں اردو صحافت کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے یہ ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔

صحافی خضر احمد یافعی نے عادل آباد میں اردو صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو نمایاں کرنے میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ "تلنگانہ وائس” اپنی معیاری اور غیر جانبدار صحافتی خدمات کے ذریعہ قارئین کا اعتماد حاصل کرے گی۔

اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی، مقبولیت اور کامیابی عطا فرمائے۔

حافظ محمد منظور احمد

صدر تنظیم آئمہ و موذنین، عادل آباد