- مکاتبِ قرآنیہ کے 500 طلبہ وطالبات کے لئے تپائیوں کی تقسیم
تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کا اقدا
عادل آباد۔6/جون (تلنگانہ وائس)
مولانا سیدرضوان اسعدی صدر تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کے مطابق نئی نسل کو مکاتبِ قرآنیہ کے ذریعے دینی وشرعی علوم سے روشناس کرانا ہرزمانہ کی ضرورت رہی ہے اور موجودہ زمانہ میں اس کی ضرورت افزوں ہوجاتی ہے ، وہ والدین جو اپنی اولاد کو بڑی فکر کے ساتھ مکاتب روانہ کرتے ہیں اور وہ معلمین جو معصوم نونہالوں کی کم وقت میں بنیادی تعلیم وتربیت سے آراستہ کرنے کی محنت کرتے ہیں وہ ملت کے محسنین ہیں، نیز بالخصوص دیہاتوں میں مکاتب کے نظام کو منظم بنانا اور سلیقہ مندی کے ساتھ مکاتب چلانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس نظام سے طلبہ وطالبات میں اپنی زندگی کو منظم بنانے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں ، تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کوشش کررہا ہیکہ اہلِ خیر کے تعاون سے مکاتب کی ضروریات کی تکمیل کی جائے،اسی ضمن میں تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کی جانب سے نارنور ، اوٹنور، شامپور، اندرویلی، حراپور، شنکرگوڑہ،دھنورہ، توشم، گڑھی ہتنور، شانتاپور، سریاگوڑہ، منور، ایچوڑہ، بازارہتنور، کلہاری، سرچلمہ، مکھرا، وانکڑی اور وڈور کے مقامات کے مکاتب میں تاہنوز تپائیوں کی تقسیم عمل میں آئی ہے، متعدد مقامات جہاں طلبہ وطالبات کے لئے اور مکاتب کو منظم بنانے کے لئے تپائیوں ، چٹائیوں بورڈس نورانی قاعدوں اور دینیات کا انتظام نہیں ہے ، بعض مقامات پر لڑکے زمین پر قاعدے رکھ کر پڑھ رہے ہیں ،
تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد جو مختلف جہات سے دینی خدمات انجام دے رہا ہیکہ مکاتب کے نظام کو منظم مرتب مستحکم موءثر اور نافع بنانے کو اپنی سعادت یقین کرتا ہے وہ ضلع بھر میں تعلیم المسلمین ٹرسٹ سے مربوط مکاتب کی ضروریات کی تکمیل کرتا ہے، نیز وہ احباب بھی قابلِ تحسین ہیں جو نسلِ نو کی تعلیم وتربیت کے لئے اپنا مال خرچ کرتے ہیں، ہم ملت کے اہلِ خیر حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ نسلِ نو کی تعلیم وتربیت کے لئے آگے آئیں اور باعثِ مغفرت خدمت کے لئے تعلیم المسلمین ٹرسٹ عادل آباد کو مضبوط ومستحکم کریں اس کے لئے ادارہ کے ذمہ داران سے کریں ، فکرمند ومخیر احباب 9010256157 پر رابطہ کرسکتے ہیں
اشتہار Advertisment

