نیشنل کنزیومر پروٹیکشن آرگنائزیشن کے صدر دتّا موہیتے سے ایم ڈی ساجد میمن کی ملاقات
عادل آباد۔8/جولائی(تلنگانہ وائس) عادل آباد کے معروف بزنس مین اور سماجی کارکن ایم ڈی ساجد میمن نے نیشنل کنزیومر پروٹیکشن آرگنائزیشن کے صدر دتّا موہیتے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صارفین کے حقوق کے تحفظ، سماجی خدمات اور باہمی تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایم ڈی ساجد میمن نے دتّا موہیتے کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ دونوں شخصیات نے مستقبل میں عوامی مفاد اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں یادگار ثابت ہوئی۔
Advertisment


