بھینسہ میں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری کا سلسلہ جاری۔
وارڈ نمبر چھبیس میں بلالحاظ مذہب و ملت عوام کی خدمت کے لیے ابو شبیر اور نوجوان طبقہ متحرک
بھینسہ 8/جولائی (تلنگانہ وائس) بھینسہ شہر کے مختلف بلدی وارڈوں میں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری کے لیے محمد جابر احمد سابقہ بلدیہ چیرمین و ضلعی صدر مجلس کی ہدایت پر ایم آئی ایم کی جانب سے ہیلپ ڈیکس مراکز قائم کیے گئے ہیں بھینسہ کے وارڈ نمبر چھبیس کے نوجوان و متحرک نمائندہ کونسلر ابو شبیر کی راست نگرانی میں انکے دفتر پر بھی ہیلپ ڈیکس مرکز قائم کیا گیا ۔
Advertisment

جہاں پر وارڈ نمبر چھبیس کے نوجوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مجلس پارٹی کارکنان جن میں نمائندہ کوآپشن ممبر قاضی ایوب احمد ، میر نواب علی عباسی ، رفیق میمن کے علاوہ دیگر میں محمد فاضل ، عمر خان ، عبدالمقید ، اسرار احمد خان ، احمد میمن و دیگر قوم و ملت کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر بلالحاظ مذہب و ملت عوام کے سیکنڑوں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری انجام دی اور عوام کو ہیلپ ڈیکس مرکز پہنچکر استفادہ کی خواہش کی۔
Advertisment


