آئیڈیل ہائی اسکول نرمل میں اسٹوڈنٹ کونسل انتخابات، طلبہ نے جمہوری عمل میں جوش و خروش سے حصہ لیا

نرمل.16/جولائی(تلنگانہ وائس)

آئیڈیل ہائی اسکول نرمل میں طلبہ کی قیادت، جمہوری اقدار اور ذمہ داری کے شعور کو فروغ دینے کے مقصد سے اسٹوڈنٹ کونسل انتخابات کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ نے نہایت جوش و خروش اور نظم و ضبط کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

انتخابات کے نتائج کے مطابق انس سافیر بلا مقابلہ (Unanimously) منتخب ہوئے، جبکہ عفیفہ ماہوش، عریب حمدان، محمد انس اور زینب بانو نے بھاری اکثریت (Bumper Majority) کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ کامیاب امیدواروں کو طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

Advertising

اس موقع پر آئیڈیل گروپ آف اسکولز نرمل کے بانی و چیئرمین و پرنسپل جناب شبیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے انتخابات طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں، خود اعتمادی، ذمہ داری اور جمہوری اقدار کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈیل ہائی اسکول صرف تعلیمی میدان میں ہی نہیں بلکہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے بھی مسلسل سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے منتخب نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ طلبہ کے مسائل اور تجاویز کو مؤثر انداز میں انتظامیہ تک پہنچائیں گے اور اسکول کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Advertising

اسٹوڈنٹ کونسل کی چیف الیکشن کمشنر آسمہ میم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابی عمل نہایت شفاف، منظم اور منصفانہ انداز میں مکمل کیا گیا۔ انہوں نے تمام امیدواروں، ووٹرز اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں طلبہ کو عملی زندگی میں قیادت، فیصلہ سازی اور اجتماعی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرتی ہیں۔

Advertising

انتخابی عمل کو کامیاب بنانے میں حمیرا میم، مدثرہ میم، سندھیا میم، وسیمہ میم، مدیحہ میم اور سلوٰی میم نے بھرپور تعاون کیا اور پورے انتخابی مرحلے میں فعال کردار ادا کیا، جس پر انہیں بھی سراہا گیا۔

Advertising

ماہرین تعلیم کے مطابق اسکول سطح پر منعقد ہونے والے ایسے پروگرام طلبہ میں جمہوری شعور، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور مثبت مقابلے کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔ یہی صلاحیتیں مستقبل میں انہیں ذمہ دار شہری اور کامیاب رہنما بننے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ آئیڈیل ہائی اسکول نرمل اپنے منفرد تعلیمی اور ہم نصابی پروگراموں کے ذریعے طلبہ کی علمی، اخلاقی اور قائدانہ تربیت کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ادارہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیتا ہے، جس کے باعث یہ اسکول ضلع کے ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔