*”مفتی احسان شاہ قاسمی نرمل کی ترتیب دادہ کتاب سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز کا رسمِ اجراء”*

*”مفتی احسان شاہ قاسمی نرمل کی ترتیب دادہ کتاب سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز کا رسمِ اجراء”*

نرمل۔16/جولائی(تلنگانہ وائس)

"بتاریخ 16 جولائی 2026 بروزِ جمعرات بعد نمازِ ظہر مدینہ مسجد وشوناتھ پیٹھ نرمل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوگئی جس نرمل کے مشہور عالم ومفتی احسان شاہ قاسمی کی کتاب “سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کوئز” کا رسمِ اجراء علماءِ کرام کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس موقع پر نائب قاضی نرمل مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی امام وخطيب مسجدِ سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ:یہ کتاب سیرت النبی کوئز مفتی احسان شاہ قاسمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ سے نونہالانِ ملت کو روشناس کروانے کی غرض سے 313 سوالات و جوابات کی شکل میں آسان اور سادہ انداز میں ترتیب دی ہے، اسکولس و کالجس اور عصری درسگاہوں میں پڑھنے والے طلبہ وطالبات کو اس کتاب سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے،. مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع نرمل نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی زاویے سے امت کے سامنے پیش کرنا سعادت مندی کی بات ہے، مفتی احسان شاہ قاسمی انتہائی قابلِ مبارکباد ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے اس حوالے سے کام لیا، مسابقتی پروگرامز منعقد کرنے والے حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے مسابقتی پروگرامز میں اس کتاب کو بنیاد بنائیں بہت فائدہ ہوگا ان شا اللہ ۔

Advertising

اس پروگرام میں مفتی ریاض الدین انصاری قاسمی، مفتی عبد الحکیم قاسمی، مفتی عرفان اشاعتی،مفتی مدثر قاسمی، مفتی ساجد خان قاسمی کے علاوہ استاذ الاساتذہ حافظ احمد حسین صاحب، مولانا قاسم رحمانی، حافظ انور اویس، حافظ الیاس، حافظ واجد ودیگر شریک رہے۔”