سری رام ساگر پراجیکٹ پوچم پاڈ ڈیم میں المناک حادثہ بیاک واٹر حصے میں 4 نوجوان غرقاب، دو کی لاشیں برآمد، دو کی تلاش جاری

سری رام ساگر پراجیکٹ پوچم پاڈ ڈیم میں المناک حادثہ

بیاک واٹر حصے میں 4 نوجوان غرقاب، دو کی لاشیں برآمد، دو کی تلاش جاری

نظام آباد۔26/جولائی(تلنگانہ وائس)

صحافی سیف علی کی رپورٹ

سری رام ساگر پراجیکٹ ( ایس آر ایس پی ) میں آج ایک المناک واقعہ پیش آیا چار نوجوان غرقاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع میں واقع سری رام ساگر پراجیکٹ المعروف پوچم پاڈ ڈیم کے بیاک واٹر حصے میں اتوار کے دن سیر و تفریح کی غرض سے جانے والے 4 نوجوان پانی نہانے کے دوران اچانک غرقاب ہوگئے تین کا تعلق نظام آباد مستقر کے آٹو نگر سے بتایا جارہا ہے اور ایک کا تعلق مہاراشٹرا کے بھوکر سے بتایا جارہا ہے۔

چار لاپتہ افراد میں سے دو کی لاشیں تیراکوں نے نکال لیں۔ باقی دو کی تلاش جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی آرمور رورل سرکل انسپکٹر جان ریڈی، موپکال ایس آئی کرن کمار اور مینڈورہ ایس آئی سہاسنی موقع پر پہنچ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔