ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
تلنگانہ وائس نیوز
کاماریڈی .27/جولائی(سید کوثر علی کی رپورٹ) سابق صدرِ جمہوریہ ہند، بھارت رتن اور “میزائل مین” ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر ضلع کاماریڈی کے سداشیو نگر منڈل کے ودلور ایلا ریڈی گاؤں میں حقِ معلومات تحفظ کمیٹی کے زیرِ اہتمام خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالکلام کے مجسمہ پر پھولوں کی مالا چڑھا کر انہیں شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
Advertising

اس موقع پر حقِ معلومات تحفظ کمیٹی تلنگانہ کے ریاستی مشیر کیتو رمنا ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے ملک کی ترقی اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ڈاکٹر عبدالکلام کی زندگی اور ان کے نظریات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
Advertising

تقریب میں حقِ معلومات تحفظ کمیٹی کے ریاستی ڈائریکٹر ایم اے سلیم، ضلعی مقرر ایڈوکیٹ ایکا سرینواس راؤ، ضلع خواتین سیکریٹری یو۔ بھاگیہ لکشمی، ضلعی مشیر ابول ریڈی، ضلعی نمائندے سرینواس گپتا، سری کانت، کاسرلا لنگم، چاکا لنگم اور دیگر معززین و دیہاتیوں نے شرکت کی.

