ایس آئی آر عمل کی کامیابی کے لیے متحدہ کوششوں پر زور ۔ ہر اہل ووٹر کا نام فہرست میں شامل کیا جائے: آترم سگوناکا

آصف آباد، 27/ جولائی (تلنگانہ وائس نیوز)

آصف آباد ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کی صدر آترم سگوناکا نے کہا ہے کہ خصوصی ووٹر فہرست نظرثانی (SIR) عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اندرا فیلوشپ کی خواتین کو پارٹی کارکنوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے محروم نہ رہے۔

پیر کے روز آصف آباد ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں اور ہر بوتھ پر جاری ووٹر فہرست نظرثانی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی کی گنجائش نہ رکھی جائے۔ انہوں نے بی ایل اےز، پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ رابطہ رکھتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کو فوری طور پر ضلع کانگریس کمیٹی کے علم میں لانے کی ہدایت دی۔

Advertising

انہوں نے عوام میں بیداری پیدا کرنے اور ہر اہل شہری کا نام ووٹر فہرست میں شامل کرانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کی اپیل کی۔

Advertising

اس موقع پر ضلع کوآرڈینیٹر کووا اندرا نے کہا کہ ڈی سی سی صدر آترم سگوناکا کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں اندرا فیلوشپ کی خواتین ایس آئی آر عمل میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے پارٹی کے مقررہ اہداف کو کامیاب بنائیں گی۔

اجلاس میں گیڈم پاروتی، مکا بائی، چندرکلا بائی، سیتا بائی، مکتا بائی، وجئے لکشمی، رینوکا بائی، میرا بائی، جج بائی، منجولا بائی، کلپنا، پھول بائی، انیتا بائی، گنگا دیوی اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔

Advertising