ضلع کلکٹر اور ایس پی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، احتیاط برتنے کی ہدایت

عادل آباد۔30/جولائی(تلنگانہ وائس)

ضلع عادل آباد میں مسلسل ہونے والی موسلادھار بارشوں کے پیش نظر عوام کو بروقت امداد اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلع کلکٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے دی۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال یا امداد کی ضرورت پیش آنے پر عوام ٹول فری نمبر

1800-425-1939

پر رابطہ کریں۔

کنٹرول روم میں عملہ چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے گا، شکایات وصول کرے گا اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہوئے فوری کارروائی کو یقینی بنائے گا۔

ضلع کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور سیلابی پانی والے مقامات کے قریب جانے سے احتراز کریں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر لازماً عمل کریں۔

*کلکٹر اور ایس پی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، احتیاط برتنے کی ہدایت*

ضلع عادل آباد میں مسلسل جاری شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے جمعرات کے روز ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھل مہاجن، آئی پی ایس کے ہمراہ تامسی منڈل کے بھیمنا واگو کلورٹ اور متھڈی واگو پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران کلکٹر اور ایس پی نے متعلقہ افسران سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ہدایت دی کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر چوکس رہیں، خطرناک مقامات پر مسلسل نگرانی رکھی جائے اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Advertising

اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ سیلابی پانی، ندی نالوں اور پلوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

Advertising

مدارس اور این جی اوز کے لئے بہترین  سافٹوئیر

اس معائنہ کے دوران تامسی اور تلمڈوگو کے تحصیلدار گنیش اور راج موہن، محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹو انجینئر نریش، ڈپٹی ایگزیکٹو انجینئر سرینواس راؤ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ہریش سمیت دیگر افسران اور عملہ موجود تھا۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising