مولانا سید مبشر احمد رشیدی سمیت ذمہ داران صفا کا پیغام: تلنگانہ وائس کا آغاز خوش آئند اور امید افزا قدم
عادل آباد۔ 10/جون (تلنگانہ وائس)
عصرِ حاضر میں کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں صحافت کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ بالخصوص جمہوری نظام میں صحافت کو جمہوریت کا بنیادی ستون قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ یہی وہ مؤثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے عوام کے مسائل، مطالبات اور احساسات حکمرانوں تک پہنچائے جاتے ہیں۔
آج کے دور میں جبکہ بعض حکومتیں اپنی ناکامیوں اور انتظامی کمزوریوں کو عوام سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، اور میڈیا کے بعض ادارے بڑے سرمایہ داروں کے مفادات کے تابع ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں غیر جانبدار، بے باک اور سچی صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

عوام تک حقائق پر مبنی خبریں، مظلوموں کی آواز اور انصاف کی ترجمانی پہنچانے کے عزم کے ساتھ تلنگانہ وائس کا آغاز ایک خوش آئند، امید افزا اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔ یہ پلیٹ فارم عوام کے اعتماد اور سچائی کی ترجمانی کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا، ایسی امید کی جاتی ہے۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

میں، صدر صفا بیت المال شاخ عادل آباد، مولانا سید مبشر احمد رشیدی، صفا کے ذمہ داران حافظ کاظم پاشاہ، حافظ عبدالعزیز، حافظ شیخ بشیر احمد اور حافظ نزیر احمد،حافظ امجد خان کی جانب سے تلنگانہ وائس کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری نیک تمنائیں ہیں کہ یہ ادارہ اپنے اعلیٰ مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے بے لوث، بے باک اور غیر جانبدار صحافت کے ذریعے قوم و ملت اور عوام کی خدمت انجام دیتا رہے۔
اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ تلنگانہ وائس کی پوری ٹیم کو دین و دنیا کی کامیابیوں سے نوازے، حق و صداقت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور اس پلیٹ فارم کو مزید ترقی و مقبولیت سے سرفراز کرے۔
جزاکم اللہ خیراً
— مولانا سید مبشر احمد رشید
صدر، صفا بیت المال شاخ عادل آباد

