صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا ماہانہ اجلاس
عادل آباد۔ ١١/ جون(ڈیسک/ تلنگانہ وائس )
عظمت خان منتظم صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا ہرماہ کی طرح ماہانہ جائزہ ومشاورتی اجلاس 10 جون 2026 بروز چہارشنبہ منعقد ہوا ، اس موقع پر مولانا سیدرضوان اسعدی صدر صفا بیت المال شاخ اوٹنور نے کاردگی پیش کرتے ہوئے کہا کہ صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی نگرانی میں کالج کی لڑکیوں کے لئے دینی گرمائی کورس منبر ومحراب فاوءنڈیشن کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں دینی تعلیم کے ساتھ سلوائی کڑھائی اور مہندی ڈیزائننگ ٹریننگ بھی رہی، اسی طرح صفا چوک پر راہ گیروں کے لئے پانی کا معقول نظم کا سلسلہ بھی جاری ہے، نیز نوجوانوں میں دینی شعوربیداری کی غرض سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں حیدرآباد سے معزز علماء نے شرکت کی، نیز گزشتہ صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی نگرانی میں مرکز کے تعاون سے 4 جانوروں کی قربانی انجام دی گئ، جس کا گوشت مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

اس اجلاس کے موقع پر علاقہ کے چار مستحق خواتین میں مہمانِ خصوصی جناب شبیر صاحب پرنسپل سن شائین اسکول اوٹنور کے ہاتھوں فی کس 500 روپئے تقسیم کئے گئے اسی طرح 11 جون سے خواتین کے لئے ٹیلرنگ سیکھنے کے نئے بیاچ کا آغاز ہونے جارہا ہے، نیز اس مشاورتی اجلاس میں عزم کیا گیا کہ اسکولی طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئے گی۔
اس موقع پر مولانا سیدرضوان اسعدی، مولانا الیاس حافظ عمران ، احمد بیابانی، عبدالملک ، اویس ، عظمت خان موجود تھے،

