برقی شاک سے جھلسنے والے ویلڈر کے علاج کے لیے عادل آباد کے معروف تاجر و ہیلپنگ ہینڈ چریٹبل ٹرسٹ کے صدر سمیع اللہ خان عرف شممو سیٹھ نے دی 20 ہزار روپے کی مالی امداد
عادل آباد10/جون (تلنگانہ وائس)
عادل آباد کے معروف تاجر و "ہیلپنگ ہینڈ چریٹبل ٹرسٹ
کے صدر سمیع اللہ خان عرف شممو سیٹھ نے کہا کہ ضرورت مند اور بے سہارا افراد کی مدد کر کے انہیں قلبی مسرت اور روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔عادل آباد میں کام کے دوران پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں ویلڈر پروین برقی شاک کی زد میں آکر شدید طور پر جھلس گیا اور زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے عادل آباد کے ایک خانگی اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق مکمل اور بہتر علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے سے زائد اخراجات درکار ہیں۔ویلڈنگ یونین عادل اباد کے صدر جمیل خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ شخص کےعلاج کے لیے مالی تعاون حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے معروف تاجر و "ہیلپنگ ہینڈ چریٹبل ٹرسٹ کے صدر سمیع اللہ خان عرف شممو سیٹھ کو بھی صورتحال سے واقف کروایا۔شممو سیٹھ نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 ہزار روپے بطور مالی امداد فراہم کیے۔اور شدید گرمی کے پیش نظر ان کولر بھی دینے کہ وعدہ کیا۔۔

اس موقع پر جمیل خان اور ان کی ٹیم نے شممو سیٹھ کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل خان نے زخمی ویلڈر کی حالت، علاج اور درپیش مالی مشکلات کی تفصیلات بیان کی۔۔

انہوں نے ڈاکٹروں اور شممو سیٹھ کے تعاون کو سراہتے ہوئے دیگر عوامی نمائندوں، سماجی قائدین اور اہل خیر حضرات سے بھی متاثرہ شخص کے علاج کے لیے مالی امداد کی اپیل کی۔

شممو سیٹھ نے امید ظاہر کی کہ مناسب علاج اور عوامی تعاون کی بدولت متاثرہ شخص جلد صحت یاب ہو جائے گا۔اس موقع پر عادل آباد ویلڈنگ یونین صدر جمیل خان،نائب صدر شیخ عمران ،خازن سمیع ،جوائنٹ سیکریٹری سید عیسیٰ،جنرل سیکریٹری عمران خان،سید علی،شاہ رُخ ،،شیخ سرفراز ،نوید خان،بالو ،سید جاوا ،قدير ،خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

