ٹی یو ڈبلیو جے ضلع کاماریڈی کی نئی باڈی کا متفقہ طور پر انتخاب، رجنیکانتھ دوبارہ صدر، سکریٹری راجیش، جبکہ نائب صدر سیدکوثرعلی منتخب

ٹی یو ڈبلیو جے ضلع کاماریڈی کی نئی باڈی کا متفقہ طور پر انتخاب، رجنیکانتھ دوبارہ صدر، سکریٹری راجیش، جبکہ نائب صدر سیدکوثرعلی منتخب

کاماریڈی، 14/جون(تلنگانہ وائس)

تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ-IJU) ضلع کاماریڈی کی 2026-28 مدت کے لیے نئی ضلع اور الیکٹرانک میڈیا کمیٹیوں کا انتخاب انتخابی افسر لَسکر ستیہ نارائنہ کی نگرانی میں متفقہ طور پر عمل میں آیا۔اس موقع پر ضلع شاخ کے صدر رجنیکانتھ نے گزشتہ مدت کی سرگرمیوں پر مشتمل ضلعی رپورٹ اجلاس میں پیش کی، جسے اراکین نے سراہا۔نئی منتخب شدہ ضلع کمیٹی میں رجنیکانتھ کو صدر، راجیش کو جنرل سیکریٹری اور وینکٹیشورلو کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ نائب صدور کے طور پر سید کوثرعلی، ایم ڈی عابد، مدھم شنکر، یو بالیاہ اور ایم ڈی یونس جبکہ معاون سیکریٹریوں کے طور پر سرینواس ریڈی، سائی پرساد، کے سرینواس راؤ، یو رام کرشنا اور لکشمی نارائنہ منتخب ہوئے۔

اسی طرح الیکٹرانک میڈیا ضلع کمیٹی کے لیے پی سرینواس کو صدر، بی سدھاکر گوڑ کو سیکریٹری اور جی ستیہ نارائنہ گوڑ کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں کا بھی متفقہ انتخاب عمل میں آیا۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔۔Advertisment

ریاستی صدر ویراہت علی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ بعد ازاں نئی کمیٹیوں کے اجلاس میں صحافیوں کے مسائل، تنظیمی استحکام اور آئندہ کی سرگرمیوں سے متعلق متعدد قراردادیں منظور کی گئیں اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم ایل اے کاٹی پلی وینکٹ رمناریڈی تھے۔ اس موقع پر ممتاز مہمانوں اور صحافتی خدمات انجام دینے والی شخصیات کی شال پوشی اور تہنیت بھی کی گئی۔اس تقریب میں معروف صنعت کار سبھاش ریڈی، میونسپل چیئرپرسن اِپّا اُمارانی سرینواس، مختلف کونسلرز، ریاستی سیکریٹری رام نارائن، TUWJ کے ریاستی عاملہ رکن ایس اے لطیف، سینئر صحافی لسکر ستیہ نارائنہ، اندرسینا ریڈی، کوثر، معین الدین، چندو اور احمد سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نومنتخب عہدیداروں نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بھرپور انداز میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔