ریاستی وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی اکبرالدین اویسی کو سالگرہ کی مبارکباد
حیدرآباد۔14/جون (تلنگانہ وائس)
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ A. Revanth Reddy نے چندرائن گٹہ حلقہ کے رکنِ اسمبلی Akbaruddin Owaisi کو اُن کی سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکبرالدین اویسی عوامی خدمت میں سرگرم رہتے ہوئے ریاست کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اشتیار۔ ۔۔۔۔۔۔Advertisment

ریونت ریڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت، درازیٔ عمر اور عوامی خدمت کے لیے مزید توانائی عطا فرمائے تاکہ وہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود اور تلنگانہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے دی گئی یہ مبارکباد سیاسی و عوامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔


