دارالانصار ہیلپنگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹیلرنگ سنٹر کی اسناد تقسیم تقریب منعقد

دارالانصار ہیلپنگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ٹیلرنگ سنٹر کی اسناد تقسیم تقریب منعقد

عادل آباد۔14/جون (تلنگانہ وائس)

دارالانصار ہیلپنگ ویلفیئر سوسائٹی، عادل آباد کے زیر اہتمام محلہ خورشید نگر میں "تقسیم اسناد ٹیلرنگ سنٹر” کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ٹیلرنگ کی تربیت مکمل کرنے والی 150 خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ یہ پروگرام ٹیلرنگ سنٹر کے 11ویں بیاچ کی تکمیل کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی حافظ سید رضوان (کریم نگر)، ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین، میونسپل وائس چیئرمین محمد روہیت، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ کلیم احمد، صدر مجلس عادل آباد، مفتی سردار رحمانی قاسمی، صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ، فیصل بن وہاب پرنسپل الفرقان انگلش میڈیم اسکول، عرفات خان (امن فاؤنڈیشن) اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے دارالانصار سوسائٹی کی سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلرنگ کی تربیت سے خواتین خود کفیل بن کر اپنے خاندان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں بلا لحاظ مذہب مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں، جو سوسائٹی کے خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

حضرت مولانا عبدالعلیم قاسمی کی سرپرستی میں منعقدہ اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں صدر دارالانصار حافظ عارف خان، حافظ عطاء اللہ خان، اجو حسین، حافظ معیز اشاعتی، عبدالزاہد عرف گڈو، ساجد، مخدوم، عبدالرحیم، رضوان اور راجو واولے سمیت دیگر ذمہ داران نے اہم کردار ادا کیا۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔Advertisment

حافظ عارف خان نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیے جبکہ نوجوانان خورشید نگر نے بھی پروگرام کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔