موالا بائی پاس پر زبردستی وصولی، ٹرانس جینڈر گرفتار ۔ موالا بائی پاس پر مسافروں کو روک کر زبردستی رقم وصول کرنے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

موالا بائی پاس پر زبردستی وصولی، ٹرانس جینڈر گرفتار ۔ موالا بائی پاس پر مسافروں کو روک کر زبردستی رقم وصول کرنے کا الزام، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا

عادل آباد، 10 ستمبر(تلنگانہ وائس)موالا پولیس نے سڑکوں پر مسافروں اور گاڑی سواروں کو روک کر زبردستی رقم وصول کرنے کے الزام میں ایک ٹرانس جینڈر کو گرفتار کرلیا۔ موالا سی آئی بی ڈی پریم کمار کے مطابق ملزم کی شناخت نیلیش گجانن گڈاگے عرف ریا (23) ساکن ایوت محل، مہاراشٹرا کے طور پر ہوئی ہے۔

Advertising

پولیس کے مطابق موالا  بائی پاس کے قریب مسافروں کو روک کر زبردستی وصولی کی شکایت ڈائل 100 پر موصول ہوئی، جس کے بعد موالا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

Advertising

سی آئی نے خبردار کیا کہ سڑکوں، شادی بیاہ، گھریلو تقریبات اور دیگر خوشی کے مواقع پر زبردستی رقم وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسی صورت میں بلا خوف ڈائل 100 یا 112 پر پولیس سے رابطہ کریں۔

Advertising