قوانین سے آگاہی سے ہی مسائل کا آسان حل ممکن ۔ ڈی ایل ایس اے سیکریٹری حسین
اٹنور۔10/ستمبر (تلنگانہ وائس) دیہی علاقوں کے عوام اگر قوانین سے واقف ہوں تو وہ اپنے مسائل کو آسانی سے حل کراسکتے ہیں۔ یہ بات ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (DLSA) کے سیکریٹری حسین نے کہی۔

جمعرات کو اٹنور منڈل کے سالے واڑہ گاؤں میں ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کے زیر اہتمام قانونی شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے حسین نے کہا کہ ہر انسان کی روزمرہ زندگی قوانین سے جڑی ہوئی ہے، اس لیے ہر شخص کو قانونی امور سے متعلق معلومات حاصل کرنی چاہیے۔
Advertising

بعد ازاں معزز جج صاحب اور وکلاء نے مختلف قوانین اور عوام کے قانونی حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ بار ایسوسی ایشن اور مندر کمیٹی کی جانب سے معزز جج صاحب کی تہنیت بھی کی گئی۔
Advertising

- اس موقع پر سینئر وکیل باپوریڈی، بار ایسوسی ایشن کے صدر بانوٹ جگن نائک، جنرل سیکریٹری بی جے ونت راؤ، جوائنٹ سیکریٹری کودیلی اشوک، اسپورٹس سیکریٹری ونود، کلچرل سیکریٹری وشال، وکلاء گری، ناتری راجو، لکشمی نارائن، اظہر، سرپنچ تلسی رام، عدالتی عملہ اور گاؤں کے افراد موجود تھے۔

