شاہراہ پر زبردستی رقم وصول کرنے والا ٹرانس جینڈر گرفتار
جمداپور ’ایکس‘ روڈ پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے رقم کا مطالبہ، عادل آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
عادل آباد، 11/ ستمبر(تلنگانہ وائس) جمداپور ’ایکس‘ روڈ پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے مبینہ طور پر زبردستی رقم وصول کرنے والے ایک ٹرانس جینڈر کو عادل آباد رورل پولیس نے گرفتار کرلیا۔ رورل ایس آئی وی۔ وشنو وردھن کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً 10:30 بجے اطلاع ملی کہ جمداپور ’ایکس‘ روڈ پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو پریشان کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Advertising

اطلاع ملتے ہی رورل ایس آئی وی۔ وشنو وردھن پولیس عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور وہاں عوام کو پریشان کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کرنے والے مہک خان عرف سونو (26) ولد عارف خان، ساکن بھکتاپور، عادل آباد کو حراست میں لے لیا۔
Advertising

پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں عادل آباد رورل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رورل پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ عوامی شاہراہوں پر گاڑیوں کو روک کر زبردستی رقم کا مطالبہ کرنے والوں کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس نے خبردار کیا کہ زبردستی رقم وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Advertising


