نرمل میں کل بروز اتوار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے عظیم الشان جلسۂ عام وتقسيمِ انعامات 

نرمل میں کل بروز اتوار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے عظیم الشان جلسۂ عام وتقسيمِ انعامات

نرمل ۔12/ستمبر (تلنگانہ وائس ڈیسک)

مولوی اشتیاق اشرفی جنرل سیکرٹری صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے مطابق صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام بتاریخ 30 اگسٹ 2026 بروزِ اتوار صبح 10 تا دوپہر 12 بجے بمقام وشستا جونئر کالج ڈاکٹر لائن نرمل میں چوتھا عظيم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تحریری انعامی مسابقہ منعقد ہوا، جس میں الحمد للہ 13 عصری اداروں کے 500 سے زائد طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔

ان خوش نصیب طلبہ وطالبات میں بہترین مظاہرہ کرنے والوں گراں قدر انعامات سے نوازنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بتاریخ 13 ستمبر 2026 بروزِ اتوار بعد نماز ظہر 2 بجے گیلیکسی فنکشن ہال نزد منی ٹینک بنڈ نرمل میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ہماری ذمہ داریاں منعقد کیا جارہا ہے جس میں صدارت مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نائب قاضی نرمل، اور سرپرستی مفتی عبدالعلیم فیصل صاحب قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع نرمل فرمائیں گے۔

اس جلسے میں مہمانِ کی حیثیت سے جناب حافظ سید رضوان صاحب فلاحی مدظلہ ناظم مدرسہ فیضِ ابرار کریم نگر تشریف لارہے ہیں جبکہ اس جلسے سے صاحبِ نسبت نوجوان عالمِ دین، شیریں بیان مقرر حضرت مولانا مفتی عمر فاروق صاحب قاسمی نقشبندی دامت برکاتہم کریم نگر (خلیفہ ومجاز حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی رحمہ ) ایمان افروز خطاب فرمائیں گے ۔

Advertising

ذمہ دارانِ صراطِ مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نرمل نے مسابقہ میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ حاضر ہوں نیز عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے، خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہے گا ان شاء اللہ ۔

Advertising