عادل آبادکے کانگریس لیڈرس کی ٹی آر ایس میں شمولیت

عادل آبادکے کانگریس لیڈرس کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد.12/ستمبر (تلنگانہ وائس) عادل آباد سے تعلق رکھنے والے متعدد کانگریس قائدین نے آج بوتھ کے سابق رکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ کی قیادت میں تلنگانہ رکشنا سینا کے صدر کلواکنٹلہ کویتا سے حیدرآباد میں ملاقات کی اور کویتا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی بوتھ راتھوڑ باپو راؤ پہلے ہی تلنگانہ رکشنا سینا میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور آج ان ہی کی قیادت میں عادل آباد سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر تلنگانہ رکشنا سینا کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام قائدین کو کھنڈوا اڑھاکر استقبال کیا اور انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ کویتا نے نئے شامل ہونے والے قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا بنیادی مقصد عوامی خدمت ہے اور پارٹی سے وابستہ ہر قائد اور کارکن کو خلوصِ دل کے ساتھ عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔

اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے کانگریس قائدین نے کلواکنٹلہ کویتا کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ رکشنا سینا کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل اور عوامی خدمت کے لئے مسلسل کام کریں گے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہیں گے۔ ان کے مسائل کو اپنی آواز بنائیں گے اور پارٹی کو نچلی سطح سے مزید مستحکم کرنے کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔ کانگریس قائدین کی یہ شمولیت عادل آباد میں تلنگانہ رکشنا سینا کی بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور تنظیمی وسعت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔