اوٹنور منڈل موضع نرساپورچوراہے کے قریب کار اور موٹر سائیکل ٹکرانے کے حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد کی موت
اوٹنور 18 /جون (سید امجد محی الدین/ تلنگانہ وائس ) اوٹنور منڈل ضلع عادل آباد کے نرساپور چوراہے کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے آمنے سامنے ٹکرانے سے ہوئے حادثے میں دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے تیز رفتاری سے آنے والی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر قریب ہی موجود درخت سے جا ٹکرائیں۔
مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے رِمْس اسپتال عادل آباد منتقل کیا۔ دوران علاج زخمی ہونے والے افراد کی موت واقع ہوگئی ۔رِمْس اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہونے والوں کی شناخت پُلی مڈُگو موضع سے تعلق رکھنے والے راتھوڑ رامجی ، ریٹائرڈ پوسٹ مین اور آڈے پرکاش کاشتکار کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے آگے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔Advertisment


