سنتِ نبوی ﷺ کی غذاء "تلبینہ” کی باضابطہ فراہمی، حصول کے لئے رابطہ کریں ۔ مولانا شیخ محسن اشاعتی عادل آبادی

عادل آباد۔20/جون (تلنگانہ وائس بزنس  ڈیسک)

سنتِ نبوی ﷺ پر مبنی غذائی نسخہ "تلبینہ” کو عام کرنے کے مقصد سے مولانا شیخ محسن اشاعتی عادل آبادی نے اس کی باضابطہ فراہمی کا آغاز کیا ہے۔ مولانا موصوف نے تلنگانہ وائس ٹیم کو بتایا کہ تلبینہ ایک قدرتی، مقوی اور صحت بخش غذا ہے جس کا ذکر احادیثِ مبارکہ میں موجود ہے اور اسے جسمانی و ذہنی صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تلبینہ جو، گندم، دودھ اور دیگر قدرتی اجزاء سے تیار کی جاتی ہے، جو دل کو سکون پہنچانے، غم و پریشانی میں کمی لانے، معدے کو تقویت دینے اور جسمانی توانائی میں اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ بیماری کے بعد صحت یابی، بہتر نیند اور ذہنی یکسوئی کے لیے بھی تلبینہ کے استعمال کو مفید سمجھا جاتا ہے۔

مولانا شیخ محسن اشاعتی عادل آبادی نے کہا کہ سنتِ رسول ﷺ کو عام کرنے اور عوام تک اس بابرکت غذا کو پہنچانے کے لیے وہ تلبینہ کی باضابطہ تجارت اور فراہمی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تلبینہ حاصل کرنے، اس کے فوائد جاننے یا استعمال کے طریقۂ کار سے متعلق معلومات کے لیے ان سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات اور تلبینہ کے حصول کے لیے رابطہ نمبر:

مولانا شیخ محسن اشاعتی امام و خطیب مسجد ابراھیمیہ ترپلی عادل آباد۔ ۔

9553014786

 

تلنگانہ وائس بزنس ڈیسک

صحت، سنت اور غذائیت کا حسین امتزاج — تلبینہ اپنائیں، صحت مند زندگی گزاریں۔