اجمیر شریف میں مرزا رحمت بیگ قادری کی حاضری، اسدالدین اویسی و اکبرالدین اویسی کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاء

اجمیر شریف۔ 22/جون (تلنگانہ وائس)

صدرِ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین جناب  بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب، رکنِ پارلیمان حیدرآباد و صدر  کی ہدایت پر  ایم ایل سی  مرزا رحمت بیگ قادری ، مجلس کے رکن، نے آج نمازِ مغرب کے بعد راجستھان کے تاریخی شہر اجمیر شریف میں واقع درگاہِ عالیہ ولیٔ ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے آستانۂ مبارک پر حاضری دی۔

اس موقع پر انہوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ چادرِ گل پیش کی اور ملک و ملت کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے صدرِ محترم جناب نقیبِ ملت الحاج بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب اور حبیبِ ملت الحاج اکبرالدین اویسی صاحب، رکنِ اسمبلی چندرائن گٹہ و فلور لیڈر AIMIM، کی صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

جناب مرزا رحمت بیگ قادری صاحب نے اس موقع پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی مزید کامیابی، ترقی اور عوامی خدمت کے سفر میں استقامت کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں دعا مانگی۔

اس روحانی حاضری کے موقع پر پیرزادہ سید محمد جواد چشتی صاحب بھی موجود تھے۔ درگاہِ خواجہ غریب نوازؒ پر ہونے والی اس حاضری کو عقیدت مندوں نے روحانی وابستگی اور ملت کی فلاح و بہبود کے لیے دعاؤں کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

مقام: درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ، اجمیر شریف، راجستھان