کاماریڈی نورباشہ عاشور خانہ بی سی (بی) ویلفیئر ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس

کاماریڈی نورباشہ عاشور خانہ بی سی (بی) ویلفیئر ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس “ 9 اور 10 محرم کو بی بی کا علم منایا جائیگا

کاماریڈی۔24/جون (سیدکوثرعلی/تلنگانہ وائس)نورباشہ عاشور خانہ بی سی (بی) ویلفیئر ایسوسی ایشن، بڑابازار، کاماریڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق تنظیم کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ طیے پایا کہ امسال بھی ۹ اور ۱۰ محرم کو بی بی کا علم منایا جائیگا۔

ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی، جنرل سیکریٹری شیخ عبدالسلام اور دیگر عہدیداران نے ضلع کاماریڈی کے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ پروگرام میں تعاون کریں اور کامیاب بنائیں۔