محمد علی شبیر کیجانب سے آج انکی قیامگاہ پر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ (آی جے یو) ضلع کاماریڈی کےنو منتخب ضلعی کمیٹی کی تہنیت، صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
کاماریڈی۔26/جون (سیدکوثرعلی/تلنگانہ وائس) ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر سے ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) ضلع کی نو منتخب کمیٹی کے قائدین نے جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر محمد علی شبیر نے نو منتخب ضلعی کمیٹی کے اراکین کو شال پوشی اور گل دستے پیش کرکے تہنیت دی۔ ضلع صدر وی. رجنی کانت کی قیادت میں یونین قائدین نے محمدعلی شبیر کو یادگاری تحفہ اور شال پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔
بعد ازاں محمد علی شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں صحافیوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے صحافیوں کا تعاون ناگزیر ہے اور حکومت ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
اشتہار۔ ۔۔۔۔Advertisment

اس موقع پر ٹی یو ڈبلیو جے ضلع صدر وی. رجنی کانت، ضلع جنرل سیکریٹری توٹا راجیش، نائب صدور سید کوثر علی اور عابد، خزانچی مدام وینکٹیش، الیکٹرانک میڈیا صدر پٹنم سرینواس، اسسٹنٹ سیکریٹری رامو، ای سی ممبر سری کانت سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔ یونین کے متعدد اراکین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

