ریاستی وزراء اور اقلیتی محکموں کے چیئرمین کا عادل آباد آمد پر پرتپاک خیرمقدم ۔ کانگریس لیڈر خالد عرف جانٹی

عادل آباد، 26 جون (تلنگانہ وائس)

ریاستی وزراء جوپلی کرشنا راؤ اور محمد اظہر الدین کے علاوہ ٹمریز کارپوریشن کے چیئرمین فہیم قریشی، چیئرمین محکمہ فنانس عبید اللہ کوتوال اور دیگر معزز شخصیات کی 27 جون کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سرکاری پروگراموں میں شرکت کے سلسلے میں عادل آباد آمد متوقع ہے۔

اس موقع پر ضلع کانگریس کے سرگرم قائد خالد عرف جانٹی نے تمام معزز مہمان وزراء، کارپوریشنوں اور مختلف محکموں کے چیئرمین صاحبان کا دلی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص عادل آباد کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

 

خالد عرف جانٹی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سمیت ریاستی وزراء کا وقفے وقفے سے عادل آباد کا دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس حکومت ضلع کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے دوران متعدد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا، جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔۔Advertisment

 

انہوں نے ایک بار پھر تمام معزز مہمانوں کی عادل آباد آمد پر پرتپاک استقبال اور خیرمقدم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کانگریس کارکنان ان کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔