آؤٹ سورسنگ ملازمین کو بیمہ تحفظ خوش آئند، ایجنسی نظام ختم کیا جائے ۔ محمد علاؤالدین

ایجنسی نظام ختم کرکے آؤٹ سورسنگ کارپوریشن قائم کی جائے: جے اے سی

حکومت کے بیمہ فیصلے کا خیرمقدم، آؤٹ سورسنگ ملازمین کے مزید حقوق کا مطالبہ

کاماریڈی، 29 /جون (تلنگانہ وائس) ریاست کے مختلف سرکاری محکموں، کارپوریشنوں، سوسائٹیوں اور مقامی اداروں میں خدمات انجام دینے والے آؤٹ سورسنگ ملازمین کو 60 لاکھ روپے کے بیمہ تحفظ کے دائرے میں شامل کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کا ریاستی آؤٹ سورسنگ ملازمین جے اے سی کے قائدین نے خیرمقدم کیا ہے۔ جے اے سی کے ریاستی نائب صدر ارون کمار اور ضلع صدر محمد علاؤالدین نے اس اقدام کو ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے اہم سماجی تحفظ قرار دیا۔

Advertisment

ارون کمار نے کہا کہ گاؤں کی سطح سے لے کر ریاستی سطح تک خدمات انجام دینے والے ہزاروں آؤٹ سورسنگ ملازمین کو 60 لاکھ روپے تک کا بیمہ فراہم کرنا ایک خوش آئند فیصلہ ہے، جس سے ملازمین کے اہل خانہ کو مالی تحفظ اور اعتماد حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں یہ اسکیم متاثرہ خاندان کے لیے مضبوط سہارا ثابت ہوگی اور حکومت کی فلاحی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

Advertisment

ضلع صدر محمد علاؤالدین نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ ملازمین سرکاری دفاتر میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، لیکن طویل عرصے سے کئی بنیادی سہولیات اور فلاحی اسکیموں سے محروم ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایجنسی نظام کو فوری طور پر ختم کرکے آؤٹ سورسنگ ملازمین کے لیے ایک علیحدہ کارپوریشن قائم کی جائے اور انہیں پے اسکیل کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹ سورسنگ ملازمین دیہی سطح سے لے کر ضلع اور ریاستی سطح تک سرکاری فلاحی منصوبوں کی مؤثر عمل آوری میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے روزگار کو تحفظ اور مناسب مراعات فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جے اے سی قائدین نے بیمہ اسکیم کے نفاذ پر ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا، متعلقہ وزراء، حکومتی مشیروں، اراکین اسمبلی اور ریاستی و ضلعی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ریاستی نائب صدر ارون کمار، ضلع صدر محمد علاؤالدین، جنرل سیکریٹری انیل کمار، ضلعی خزانچی راجیندر، ضلعی مشیر راج کمار، عمران، پدما، انسویا، جگن، وکرم، منیر، ناگیش، نوین، انجیا، کنیا، ہریش، انیتا، پرمیشوری، دیویندر، سائی بابا، ونود، کرانتی سرینواس اور دیگر اراکین موجود تھے۔

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس

سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی

Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

Advertising & News
WhatsApp 8919329620