چیف منسٹر اوور سیز اسکالر شپ اسکیم کی آخری تاریخ میں 15 جولائی تک توسیع۔۔۔۔۔ اہل اقلیتی طلبہ سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ شیخ کلیم احمد ، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ، عادل آباد
عادل آباد – یکم جولائ ( پریس نوٹ/تلنگانہ وائس) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ کلیم احمد نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود ،ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام، چیف منسٹر اوور سیز اسکالر شپ اسکیم اسپرنگ سیزن 2026 کے تحت بیرون ملک میں اعلیٰ تعلیم (پوسٹ گریجویٹ / پی ایچ ڈی) حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ سے آن لائن درخواستوں کی آخری تاریخ میں 15 جولائی تک توسیع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلباء درخواستیں جمع کر سکیں اور اس سرکاری اسکیم سے استفاد حاصل کر سکیں۔۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک امریکہ ، برطانیہ، آسٹریلیا، کناڈا، سنگاپور ، جرمنی، ساؤتھ کوریا، جاپان، فرانس اور نیوزی لینڈ کی مسلمہ یونی ورسٹیز میں ( 01.01.2026 7 30.06.2026 تک) پوسٹ گریجویٹ یا پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے ، اور حکومت کی تمام اہلیت سے متعلق قواعد کی تکمیل کرنے والے اہل امید وار اپنی درخواستیں

ویب سائٹ پر داخل کر سکتے ہیں۔ www.telanganaepass.cgg.gov.in(
شیخ کلیم احمد نے کہا کہ اہل امید واروں کو اس سے قبل ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 30 جون 2026 ، شام 5.00 بجے تک اپنی اپنی درخواستیں آن لائن داخل کریں مگر اب آخری تاریخ میں 15 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ بعد ازاں آن لائن درخواست کی ہارڈ کاپی اور ضروری دستاویزات / اسنادات 31 جولائی 2026 شام 5 بجے تک ضلعی افسر برائے اقلیتی بہبود ، عادل آباد پر داخل کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب طلباء کو اس اسکیم کے تحت 20 لاکھ کی اسکالر شپ اور ایک طرف کا فضائی کرایہ 60 ہزار روپئے (یا اصل کرایہ ، جو بھی کم ہو) دئے جائیں گے ۔ آگے کہا کہ دستاویزات کی جانچ میں جعلی اسنادات کی صورت میں امید واروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسکے کی تمام تفصیلات ، عمر تعلیمی قابلیت، سالانہ آمدنی کے علاوہ دیگر اہم تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
ضلعی اقلیتی بہبود آفیسر نے اقلیتی اہل طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کریں اور اسکیم کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے دفتر ضلع اقلیتی بہبود افسر، عقب گاندھی پارک، متصل انڈور اسٹڈیم، کیلاش نگر عادل آباد پر ربط کریں۔

