ڈاکٹرس ڈے کے موقع پر تلنگانہ وائس ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کی جانب سے مبارکباد
عادل آباد، یکم جولائی(تلنگانہ وائس ڈیسک)
تلنگانہ وائس ڈیجیٹل میڈیا ٹیم بالخصوص ایڈیٹر اِن چیف صحافی خضر احمد یافعی نے قومی یومِ ڈاکٹرس کے موقع پر تمام ڈاکٹروں، طبی ماہرین اور شعبۂ صحت سے وابستہ افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حضرات اپنی بے لوث خدمات، انتھک محنت، انسان دوستی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ذریعے لاکھوں جانوں کو نئی زندگی عطا کرتے ہیں۔ معاشرے میں ان کی خدمات قابلِ قدر اور ہمیشہ لائقِ احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی خدمت، انسانیت کی خدمت ہے، اور ڈاکٹر حضرات ہر مشکل وقت میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے شب و روز مصروفِ عمل رہتے ہیں۔
تلنگانہ وائس ڈیجیٹل میڈیا ٹیم تمام ڈاکٹروں کو ڈاکٹرس ڈے کی پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، کامیابی اور مزید خدمتِ انسانیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔


