خطبۂ غدیرِ خم کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ آج منعقد ہوگا
عادل آباد، 7 جون (تلنگانہ وائس)
مسجد انوارِ مصطفیٰ، خانقاہِ محمدی اجمیری میں آج بروز اتوار بعد نمازِ مغرب "خطبۂ غدیرِ خم” کے عنوان سے ایک روحانی و اصلاحی جلسہ منعقد ہوگا۔
جلسے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوگا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور منقبت پیش کی جائے گی۔ مقررین خطبۂ غدیرِ خم کی اہمیت، حضرت علیؓ کے مقام و مرتبہ اور محبتِ اہلِ بیت کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
منتظمین کے مطابق غدیرِ خم کے مقام پر رسولِ اکرم ﷺ نے ہزاروں صحابۂ کرامؓ کے مجمع میں تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا تھا، جس میں حضرت علیؓ کی فضیلت و محبت کو واضح فرمایا۔ اس عقیدے اور پیغام کو عام کرنے اور نئی نسلوں تک پہنچانے کے مقصد سے اس جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جلسے کا اختتام صلوٰۃ و سلام پر ہوگا جبکہ بعد نمازِ عشاء شرکائے جلسہ کے لیے شاندار لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ خواتین و مستورات کے لیے پردے کا علیحدہ نظم رکھا گیا ہے۔

منتظمین نے تمام عاشقانِ رسول ﷺ، اہلِ خانہ، دوست و احباب سے جلسے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بابرکت محفل میں شرکت کرکے علم و معرفت کے خزانے سے ہفیض حاصل کریں۔
خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس
سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی
Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

