تلنگانہ وائس کا آغاز اردو صحافت کے لئے خوش آئند قدم الحاج محمد یونس اکبانی، سینئر بی آر ایس قائد عادل آباد

تلنگانہ وائس کا آغاز اردو صحافت کے لیے خوش آئند قدم

الحاج محمد یونس اکبانی، سینئر بی آر ایس قائد عادل آباد

عادل آباد۔ 7/جون (تلنگانہ وائس)

بی آر ایس کے سینئر قائد الحاج محمد یونس اکبانی نے نئی ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ "تلنگانہ وائس” کے باضابطہ آغاز پر صحافی خضر احمد یافعی، ان کی ٹیم اور تمام معاونین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام تک بروقت، مستند اور غیر جانبدار خبریں پہنچانا ایک اہم ذمہ داری ہے۔ "تلنگانہ وائس” کا آغاز صحافت کے میدان میں ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جو تلنگانہ خصوصاً عادل آباد کے عوامی مسائل، سماجی سرگرمیوں اور ترقیاتی امور کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اردو صحافت کی ترویج اور عوامی آواز کو مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت طویل عرصہ سے محسوس کی جا رہی تھی، اور "تلنگانہ وائس” اس سمت میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔

 

الحاج محمد یونس اکبانی نے امید ظاہر کی کہ "تلنگانہ وائس” صحافتی اصولوں، غیر جانبداری اور عوامی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔ انہوں نے ادارے کے روشن مستقبل اور مسلسل ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس

سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی

Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People