نیٹ 2026 کے امیدواروں کے لیے نلگنڈہ میں مفت رہنمائی و کونسلنگ سیمینار

نیٹ 2026 کے امیدواروں کے لیے نلگنڈہ میں مفت رہنمائی و کونسلنگ سیمینار

نلگنڈہ، 17/ جولائی(تلنگانہ وائس نیوز) نیٹ 2026 کے امیدواروں اور ان کے والدین کے لیے تلنگانہ مائناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن (TSMESA) کے زیر اہتمام مفت رہنمائی و کونسلنگ سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر اے اے خان، اعزازی صدر TSMESA نلگنڈہ، اور محمد شریف (نیشنل)، نیشنل ایئر کولرس اینڈ واٹر پلانٹ کے تعاون سے یہ پروگرام اتوار 19 جولائی 2026 کو دوپہر 2 بجے نیشنل ایئر کولرس اینڈ واٹر پلانٹ، ایس سی ہاسٹل، اولڈ سٹی نلگنڈہ میں منعقد ہوگا۔

سیمینار سے ملک کے معروف میڈیکل کونسلنگ ماہر عبدالرب عارف خطاب کریں گے۔ وہ نیٹ 2026 کے امیدواروں کو آل انڈیا میرٹ لسٹ کے اجراء سے لے کر کالج میں داخلے تک MBBS، BDS اور AYUSH کورسز میں داخلہ کے مکمل طریقہ کار سے مرحلہ وار واقف کرائیں گے۔

پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا، جس میں طلبہ اور والدین کے تمام شبہات اور سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔

Advertising

 

منتظمین نے نلگنڈہ اور اطراف کے تمام نیٹ 2026 امیدواروں اور ان کے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت رہنمائی پروگرام میں ضرور شرکت کرتے ہوئے استفادہ کریں۔

Advertising

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ:

ڈاکٹر اے اے خان، صدر TSMESA

📞 9848261962

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس

سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی

Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

Advertising & News

WhatsApp 8919329620